ETV Bharat / state

Dengue Cases Spike In Jammu جموں میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ - جیسے ہی جموں و کشمیر

ضلع جموں کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ڈینگی کے 50 سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈاکٹروں نے عام لوگوں سے ڈینگی سے نمٹنے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

جموں میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ

author img

By

Published : Aug 17, 2023, 7:52 PM IST

جموں میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ

جموں: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ جموں خطہ کے سب سے بڑے ہسپتال گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ڈینگی کے 50 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئی ہیں۔ ڈینگی کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے جموں کشمیر انتظامیہ نے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ڈینگی میں مبتلا مریضوں کے لئے خصوصی وارڈ بھی بنائے گئے ہیں۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نورین نے کہا کہ چند کیسز سامنے آئے ہیں تاہم ہسپتال میں ڈینوگو مریضوں کی مکمل طبی جانچ کی جاتی ہے۔انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی ویکسین کی عدم موجودگی کے پیش نظر مچھروں سے پھیلنے والی تکلیف دہ بیماری سے اپنے آپ کو بچانے کے لیے "قبل از وقت اقدامات" کریں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈینگی مچھروں کے ذریعے پھیلنے والے وائرس کی وجہ سے یہ ہوتا ہے، خاص کر جسے طویل عرصے سے صحت کا مسئلہ رہا ہو۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وائرس سے متاثر ہونے سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Ayushman Bharat Scheme صحت اسکیم کینسر مریضوں کے علاج کا بوجھ کم کرنے میں کامیاب

ڈاکٹر سینڈیپ ڈوگرا ہیڈ مائکروبولوجی نے کہا کہ جموں میں مختلف مقامات سے نمونے جمع کر رہے ہیں تاکہ مریض کا ابتدائی علاج شروع ہو جا سکیں۔ اب تک جموں کشمیر میں کل 56 مریض ہیں ان میں سے 42 جموں خطے سے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.