میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر، چیف سکریٹری بی وی آر سبرامینم اور بورڈ کے دیگر ممبران موجود تھے۔
امرناتھ یاترا کی تاریخ اور اس کے آغاز کے بارے میں میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ 42 دنوں کی یاترا 23 جون 2020ء سے شروع ہوگی اور 3 اگست 2020ء کو اختتام پذیر ہوگی۔
اس موقعہ پر بتایا گیا کہ سی ای او نے یاتریوں کے رجسٹریشن کے لیے 442 بینکوں کے شاخوں کو نامزد کیا ہے ان بینکوں میں پنجاب نیشنل بینک، جموں و کشمیر بینک اور یس بینک شامل ہیں، پیشگی رجسٹریشن کے لیے یکم اپریل 2020ء کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
بورڈ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ یاترا کے بارے میں پروگرام کو بڑے پیمانے پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے تشہیر کی جائے گی۔
یاتریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ ڈاکٹرز /ہسپتال سے ضروری طبی اسناد حاصل کریں۔
مرکزی وزارت برائے اطلاعات و نشریات کے تعاون سے بڑے پیمانے پر بیداری مہم جاری رکھی جائے گی اور تمام اطلاعات بورڈ کی ویب سائٹ دستیاب رہیں گی۔
چیئرمین موصوف نے تمام متعلقین پر زور دیا کہ وہ اس سال یاتریوں کو فراہم کی جارہی سہولیات میں مزید بہتری لائیں۔