ETV Bharat / state

اجے کمار للو نے ضمانت کے لیے عرضی دائر کر دی - اجے کمار لالو

اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے ضمانت کے لیے الہ آباد ہائی کورٹ کے لکھنؤ بنچ میں عرضی داخل کردی ہے۔

اجے کمار لالو نے  ضمانت کے لیے عرضی دائر کر دی

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 6:25 PM IST

اجے کمار للو کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کے ساتھ احتجاج کر رہے تھے۔

اجے کمار للو نے الہ آباد ہائی کورٹ کے لکھنؤ بنچ میں ضمانت کے لیے عرضی داخل کردی ہے جس کی سماعت جمعہ کے روز ہوگی۔

سینئر کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے للو کے وکیل کے طور پر ہوں گے۔

بتا دیں کہ مہاجر مزدوروں کو اپنے اپنے مقامات پہنچانے کے لیے کانگریس نے بسوں کا انتظام کیا تھا، تاہم اترپردیش حکومت نے بسوں کو جانے کی اجازت نہیں دی تھی، جس کے بعد کانگریس کے رہنماؤں اور کارکنان نے احتجاج کیا تھا، جس دوران لالو کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس سے قبل اجے کمار للو نے آگرہ میں اترپردیش حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا، جب حکومت نے مہاجر مزدوروں کے لیے انتظام کیے گئے بسوں کو جانے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اجے کمار کو اس وقت بھی گرفتار کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے آگرہ کورٹ میں ضمانتِ عرضی داخل کی تھی اور کورٹ کی جانب سے انہیں ضمانت دے دی تھی۔ جسکے بعد لالو کو رہا کیا گیا تھا۔

لکھنو پولیس نے للو کو 20 مئی کے روز دوبارہ گرفتار کیا، جب وہ پارٹی رہنما اور کارکنان سمیت حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

گرفتاری کے بعد للو نے سیشن کورٹ میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی جس سے مسترد کردیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.