وہیں جنوبی کشمیر کی مشہور زیارت گاہ خانقاہ فیض پناہ ترال میں کرونا وائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئے اوقاف اسلامیہ ہمدانیہ ترال نے شب برات کے حوالے سے کوئی بھی پروگرام منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اوقاف اسلامیہ ہمدانیہ ترال کے چیرمین پیر محمد یاسین نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ موجودہ صورتحال میں عوامی اور مذہبی اجتماعات کا انعقاد کرنا کسی بھی طرح دانشمندانہ نہیں ہے۔
لہذا انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ خانقاہ فیض پناہ ترال میں شب برات کے حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہیں ہوگی انھوں نےعوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں ہی عبادت کریں اور سماجی دوری بنائے رکھیں ادھر اس ضمن میں ترال انتظامیہ نے بھی اسی طرح کا حکمنامہ جاری کیا ہے