پونچھ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں 18 اگست سے شروع ہونے والی بڈھا امر ناتھ یاتر کو لے کر تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے بابا بڈھا امر ناتھ مندر منڈی میں یاتروں کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ وہیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی سیکیورٹی کے کڑے انتظامات رکھے گیے ہیں۔ جب کہ بابا بڈھا امر ناتھ مندر کمیٹی کی جانب سے یاتروں کے کھانے و ٹھرنے کا بھی مکمل بندوبست کیا گیا ہے تاکہ یاترہ کے دوران یاتریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔
اس حوالے سے بڈھا امر ناتھ مندر پوجاری ارون شرما نے کہا کہ بڈھا امرناتھ یاترا 17 اگست کو اکھاڑا مندر پونچھ پہنچے گی جس کے بعد 18 اگست کو بابا بڈھا امرناتھ مندر منڈی کے لیے یاترا کو روانہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بابا بڈھا امرناتھ مندر منڈی میں غیر معمول یاترا گذشتہ کئی دنوں سے جاری و ساری ہے جس میں ضلع بھر کے ساتھ ساتھ ضلع راجوری و یو ٹی جموں و کشمیر کے متعدد مقامات سے یاتری بابا بڈھا امر ناتھ مندر منڈی پہنچ کر حاضری دیتے ہیں، لیکن معمول کے مطابق جو یاترا آنی ہے وہ 18 اگست سے شروع ہوگی۔ اس دوران ہر سال کی امسال بھی ملک بھر کے مختلف مقامات سے بھاری تعداد میں یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Tiranga Rally In Anantnag اننت ناگ میں سب سےبڑی ترنگا ریلی کا انعقاد
انہوں نے کہا کہ چھڑی مبارک منڈی میں 28 تاریخ کو لائی جائے گی جس کے بعد 30 تاریخ کو رکشہ بندھن کے بعد چھڑی مبارک کو واپس پونچھ کے لیے روانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یاتروں کے لیے یہاں ہرمکمن سہولیات دستیاب رکھی گئی ہیں تاکہ یاتریوں کو یہاں یاترا کے دوران کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔