ETV Bharat / state

پنچایت ضمنی انتخابات: کل جماعتی اجلاس کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 10, 2020, 10:42 PM IST

جموں و کشمیر میں پنچایت اور میونسپل ضمنی انتخابات 2020 کے سلسلہ میں چیف الیکٹورل افسر نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کےلیے غور و خوص کیا گیا۔

All party meeting convened by CEO in connection with Panchayat by-elections
پنچایت ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں سی ای او کی جانب سے کل جماعتی اجلاس کا انعقاد

چیف الیکٹورل افسر نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو ضمنی انتخابات سے متعلق جانکاری دی اور تیاریوں کو حتمی شکل دینے کےلیے تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں لاجسٹکس کی فراہمی اور انتخابی مواد کے حصول پر بھی غور کیا گیا۔

پنچایت کے ضمنی انتخابات بیلٹ باکس کے ذریعے نان پارٹی بنیاد پر منعقد کئے جائیں گے جبکہ میونسپل انتخابات جماعتوں کی بنیاد پر ایم 2 ای وی ایم ایس کے ذریعے منعقد کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں عنقریب ایک مفصل شیڈول جاری کیا جائے گا۔

سی ای او نے مزید کہا کہ یکم جنوری 2020 سے پنچایتی ووٹر فہرست کی اپ ڈیشن کا کام جاری ہے تاکہ ہر اہل رائے دہندہ کے نام اندراج کیا جاسکے تاہم میونسپل ووٹر فہرست کی اپ ڈیشن کےلیے خصوصی نظرثانی کی جارہی ہے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات 2020 کو آزادانہ اور شفاف طریقہ کے ساتھ ساتھ کووڈ وباء سے متعلق احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کرتے ہوئے منعقد کئے جائیں گے۔

اجلاس کے دوران سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی جانب سے مختلف معاملات اٹھائے گئے جو کووڈ 19 کے سبب انتخابات کو ملتوی کرنے، معقول حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے اور انتخابات کے انعقاد کےلیے موافق ماحول قائم کرنے سے متعلق تھیں۔

سی ای او نے اس موقع پر کہا کہ ضمنی انتخابات کو غیرمعینہ مدت کےلیے ملتوی نہیں کیا جاسکتا جبکہ حکومت نے ملک میں کووڈ 19 ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اسمبلی انتخابات کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے تمام پولنگ سنٹرز پر ضروری انتظامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انڈین نیشنل کانگریس کے نمائندے ڈاکٹر رما کانت کھجوریہ، جموں کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے چیرمین ہرش دیو سنگھ، پی ڈی پی کے نمائندے نریندر سنگھ رینہ اور سی ای او کے دفتر سے وابستہ دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.