ETV Bharat / state

منریگا ملازمین کو ملی پنچایتی نمائندوں کی حمایت

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 10:28 AM IST

رامبن میں ایم جی منریگا سے وابستہ عارضی ملازمین گزشتہ دس روز سے ہڑتال پر ہیں۔

منریگا ملازمین کو ملی پنچایتی نمائندوں کی حمایت
منریگا ملازمین کو ملی پنچایتی نمائندوں کی حمایتمنریگا ملازمین کو ملی پنچایتی نمائندوں کی حمایت

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی پنچایتوں سے وابستہ تمام سرپنچ اور بلاک کونسل کے چیئرمین عارضی ملازمین کی لڑائی میں شامل ہیں اور ان کے مطالبات پورے کیے جانے تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

منریگا ملازمین کو ملی پنچایتی نمائندوں کی حمایت

رامبن میں ایم جی منریگا سے وابستہ عارضی ملازمین گزشتہ دس روز سے نوکریوں کی مستقلی کو لے کر ہڑتال پر ہیں۔

رامبن کے مختلف دیہی بلاکوں میں کام کر رہے عارضی ملازمین گزشتہ کئی روز سے کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں۔ منریگا سے وابستہ عارضی ملازمین پچھلے تیرہ برسوں سے محکمہ میں بڑی محنت و لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور حکومت سے مستقلی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن تا حال ان کی مانگ پوری نہیں کی گئی ہے۔

منریگا ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال سے کام کاج مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ اس دوران درجنوں ملازمین نے احتجاج کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی دیرینہ مانگ کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔

بلاک چیئرمین گول اور کھڑی نے کہا کہ 'ضلع کی پنچایتوں سے وابستہ تمام پنچ اور سرپنچ عارضی ملازمین کی لڑائی میں شامل ہیں اور ان کے مطالبات پورے کیے جانے تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ دیہی ترقی بلاکوں میں بیشتر کام انہی ملازمین سے کیا جاتا ہے اور اس کے عوض ماہانہ سات ہزار روپے دئے جاتے ہیں جس سے مہنگائی کے اس دور میں گھر کے اخراجات پورے نہیں ہو پاتے۔

عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ 'اگر ہمیں مستقل نہیں کیا گیا تو یہ کہاں جائیں گے۔ اس لئے حکومت سنجیدگی کے ساتھ جلد از جلد ایک پالیسی مرتب کر کے ان نوجوانوں کے مستقبل کو برباد ہونے سے بچائیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.