ETV Bharat / state

کشمیر میں تمام پروازیں منسوخ - موسم کی خرابی کی وجہ سے سرینگر میں کوئی فلائٹ نہیں آئی

وادی کشمیر میں موسم کی خرابی کی وجہ سے آج بھی سرینگر ہوائی اڈے پر تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔

کشمیر میں تمام پروازیں منسوخ
کشمیر میں تمام پروازیں منسوخ
author img

By

Published : Dec 7, 2019, 11:51 AM IST

اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر میں گذشتہ روز 3 بجے سے سرینگر ایئرپورٹ پر کسی بھی پرواز نے اڑان نہیں بھری اور موسم کی خرابی کی وجہ سے سرینگر میں کوئی فلائٹ نہیں آئی۔

ہوائی اڈے پر ایک سینیئر عہدیدار نے کہا کہ گذشتہ روز 25 پروازوں میں سے 11 پروازوں کو موسم کی خرابی کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔

دھند کی وجہ سے ابھی تک سرینگر ایئرپورٹ سے کسی بھی پرواز نے اڑان نہیں بھری ہے۔

ادھر دریں اثناء برف باری کے سبب زوجیلا لیہہ روڈ پر ٹریفک لگاتار 20 ویں دن بھی معطل رہی۔سرینگر لیہہ شاہراہ پر تقریبا 225 سے 250 مسافر پھنسے ہوئے ہیں اور حکام نے انہیں دراس کے ڈاک بنگلو میں منتقل کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے کہا کہ رات کا درجہ حرارت جموں و کشمیر اور لداخ کے بیشتر مقامات پر گر گیا اور سرینگر میں موسم کی سرد ترین رات منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ۔

کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ، سونہ مرگ، پیر کی گلی، گریز، زوجیلا، کے علاوہ پیر کی گلی، دھوبی جن، اور کپواڑہ، سرینگر اور دیگر علاقوں میں سردی کی لہر جاری ہے۔

Intro:Body:

all flights cancelled at Srinagar airport

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.