ETV Bharat / state

اے آئی سی ٹی ای طلباء کے لیے 20 ہزار روپئے ماہانہ الاؤنس جاری کرے گا - آل انڈیا کونسل آف ٹیکنیکل ایجوکیشن(اے آئی سی ٹی ای)

یہ فیصلہ جموں و کشمیر اور لداخ کے طلبا کی آن لائن تعلیم مکمل کرنے کے لئے ان کی مدد اور بااختیار بنانے کے لئے لیا گیا ہے۔

اے آئی سی ٹی ای طلباء کے لیے 20 ہزار روپئے ماہانہ الاؤنس جاری کرے گا

author img

By

Published : Dec 17, 2020, 7:15 AM IST

آل انڈیا کونسل آف ٹیکنیکل ایجوکیشن(اے آئی سی ٹی ای) نے جموں و کشمیر اور لداخ کے طلباء کے لئے وزیر اعظم کی خصوصی سکالرشپ اسکیم (پی ایم ایس ایس) کے تحت الاؤنس کے طور پر ہر ماہ 20،000 روپے کی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ طلبا کی آن لائن تعلیم مکمل کرنے کے لئے ان کی مدد اور بااختیار بنانے کے لئے لیا گیا ہے۔

یہ رقم اوڈ سمسٹر (جولائی تا 20 دسمبر) میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام مستفید افراد کو جاری کی جائے گی۔ اس کے بعد کی قسطیں جاری کی جائیں گی جب طلبا انسٹی ٹیوشن کے جاری کردہ تسلسل سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی بنا پر اپنے اپنے اداروں میں جسمانی طور پر شامل ہوں گے۔

پی ایم ایس ایس اسکیم کے تحت جموں و کشمیر اور لداخ کے نوجوانوں کو اسکالرشپ کے ذریعہ دو حصوں یعنی تعلیمی فیس اور الاؤنس کی مدد حاصل ہے۔ اے آئی سی ٹی ای نے پہلے ہی تمام اداروں کو سال 2020-21 کی پوری تعلیمی فیس جاری کردی ہے۔

گزشتہ تعلیمی سال 2019۔20 کے اختتام تک اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق الاؤنس مکمل طور پر جاری کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد کووڈ ۔19 کی وجہ سے بھارت بھر کے تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے اور صرف آن لائن کلاسز ہی چل رہی ہیں۔ چونکہ یہاں ہاسٹل اور کھانے پینے کے اخراجات شامل نہیں ہیں اس لئے اس وقت تک طلباء انسٹی ٹیوٹ میں جسمانی طور پر شامل ہونے تک الاؤنس معطل کردیئے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.