کیمپ میں پانپور علاقے کے کسانوں کے علاوہ ڈگری کالیج پانپور میں زیر تعلیم طالب علموں کو شہد کی مکھیاں پالنے اور اسے حاصل ہونے والی آمدنی کے بارے میں جانکاری فراہم کی گٸ ہے۔
پروگرآم کے دورآن ماہرین نے طالبا کو مشورہ دیا کہ اگر وہ پڑھاٸی کے ساتھ ساتھ شہد کی مکھیاں پال کر اُن سے حاصل ہونے والے شہد کے چھوٹے چھوٹے یونٹس لگا لیں گے تو وہ نہ صرف اپنے لیے بلکہ دوسرے لوگوں کے لیے بھی روزگار کے وساٸل پیدا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طالبا کو ایسے پروگرامز میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنی چاہیے تاکہ آنے والے وقت میں انہیں روزگار کمانے میں کوٸی مشکلات پیش نہ آئے۔
پروگرآم میں چیف ایگرکلچر آفسر پلوامہ محمد قاسم، پرنسپل ڈگری کالیج پانپور اور محکمہ زراعت کے دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔