عبدالرحمان ویری نے کہا کہ پر امن طریقہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بات چیت کا راستہ ہموار کرنا، دفعہ 370 اور 35 اے کی حفاظت کو یقینی بنانا اور پاور پروجیکٹس کی واپسی کو ممکن بنانا ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
ویری نے کہا کہ پی ڈی پی نے اپنے اقتدار کے دوران ریاست کی تعمیرو ترقی کے لئے کافی کام کیا ہے اور دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد ریاست کی تعمیرو ترقی اور تشخص کی آبیاری پر خاص توجہ دی جائے گی ۔