کیس کے مطابق انہوں نے ایک نجی کمپنی ایفکو ٹوکیوں کو فائدے پہنچانے کے لیے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا تھا ۔
سابق بینک چئیرمین نے اس نجی کمپنی کے ساتھ غیر قانونی طور پر انشورنش معاہدہ طے کیا تھا ۔ مزکورہ کمپنی میں سابق چئیرمین کا قریبی رشتہ دار کام کررہا ہے۔
تحقیات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انشورنس شراکت داری کے حوالے سے پی این بی اور بجاج الائینس کے ساتھ جموں و کشمیر بینک کا پہلے ہی انشورنس معاہدے طے ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جموں کشمیر بینک کے سابق چیرمین اور منیجنگ ڈائریکڑ پرویز احمد نینگرو کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد انسداد رشوت ستانی بیورو نے بینک کے کار پوریٹ ہیڈ کوارٹر اور ان کے سرکاری رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے کچھ اہم فائلز اور دستاویزات ضبط کیے تھے۔
وہیں دوسری جانب سابق چیرمین کے خلاف مزید کئی الزمات ہے جس پر ابھی تحقیات جارہی ہے۔