گاندربل:جموں و کشمیر میں آج ایڈوکیٹ الطاف احمد لون کو جمعرات کو گاندربل میونسپل کونسل کے چیئرمین منتخب کیا گیا۔انہوں نے اپنے کٹر حریف عبدالرشید کو شکست دے دی۔مقامی باشندوں نے ایڈوکیٹ الطاف احمد لون کو چیئرمین منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔
گاندربل میونسپل کونسل کے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد ایڈوکیٹ الطاف احمد لون نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے عوام کی خدمات کی بھی یقین دہانی کرائی۔
گاندربل کے میونسپل کونسل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 17 کاونسلرز میں سے 12 نے ایڈووکیٹ الطاف لون کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ان کے خلاف صرف 5 ووٹ ڈالے گئے۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ الطاف نے منتخب ہونے پر کاونسلرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقامی باشندوں کو بہتر شہری سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے۔وہ تمام لوگوں کی خدمت کرنے کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ میں میونسپل کونسل گاندربل کی پوری ٹیم بشمول کاونسلرز، اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ 'گرین گاندربل' کا نعرہ عملی طور پر حاصل کیا جائے۔ ہماری توجہ شہر کے مکینوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے پر مرکوز ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ مناسب صفائی ستھرائی فراہم کرنے کی کوشش کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:Slain Pharmacist's Son Qualifies JKAS : ’کراس فائرنگ‘ میں ہلاک کیمسٹ کے فرزند نے کیا JKASکوالیفائی
ان کاکہنا ہے کہ قصبے کے مسائل بہت زیادہ ہیں۔ ان تمام مسائل کو حل کرنا ہماری ترجیات میں شامل ہے۔تمام مسائل کے حل میں وقت لگ سکتا ہے لیکن یقین کے ساتھ یہ کہہ سکتا ہوں کہ لوگوں کو بہتر سہولیات ملیں گی ۔