بانڈی پورہ: جموں و کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز کا، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر آر آر بٹناگر نے آج دورہ کیا اور علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے گریز کے مختلف عوامی وفود سے بھی ملاقات کی۔ Advisor RR Bhatnagar visits Bandipora
اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع بانڈی پورہ کے دیگر مختلف افسران بھی موجود رہے۔ انہوں نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کے علاوہ مکمل کئے گئے کاموں کا بھی جائزہ لیا اور وفود کے مختلف مطالبات کو بھی سنا اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں:
وہیں بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز کے مختلف گاؤں دیہات سے آئے عوامی وفود کے علاوہ پنچایتی راج کے ارکان اور دیگر سماجی کارکنان نے بھی مشیر آر آر بٹناگر کے سامنے اپنے مختلف مطالبات رکھے جن کے ازالہ کے لئے انہیں یقین کرائی گئی۔