ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر کے صلاح کار بصیر خان نے بلایا ایک اہم اجلاس

لیفٹیننٹ گورنر کے صلاح کار بصیر خان نے آج جموں و کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا اجلاس سول سیکریٹریٹ جموں میں طلب کیا۔

Advisor to Lieutenant Governor Baseer Khan
لیفٹیننٹ گورنر کے صلاح کار بصیر خان نے بلایا ایک اہم اجلاس
author img

By

Published : May 14, 2020, 11:06 PM IST

اس موقع پر بصیر خان نے جے کے ایس پی ڈی سی کے کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ضروری ہدایات بھی دیں۔

اس اجلاس کا اہم مقصد کارپوریشن کے جسمانی اور مالی کاموں کے ساتھ ساتھ جاری منصوبوں ، ہائیڈرو پاور صلاحیت کو بروئے کار لانے کی حکمت عملی کا جائزہ لینا تھا۔

اجلاس کی ابتدا میں جے کے ایس پی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے جموں و کشمیر میں توانائی کے منظرنامے سے متعلق ایک پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دی جس میں 20 ہزار میگاواٹ بجلی کی متوقع ہائیڈرو پاور صلاحیت کی پیش کش کی گئی ہے۔

انہوں نے صلاح کار بصیر خان کو آگاہ کرایا کہ جے کے ایس پی ڈی سی کی جانب سے 22 پاور پروجیکٹس چلائے جا رہے ہیں۔کارپوریشن کی سالانہ واپسی 400 کروڑ ہے.

اس موقع پر بصیر خان نے کہا کہ ٹینڈر دستاویزات اور دیگر تکنیکی رپورٹس کی تشکیل کے لئے مقررہ وقت کی سختی سے پابندی کی جائے اور ہر منصوبے کا ماہانہ جائزہ لیا جائے۔

نے جے کے ایس پی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ 30 دنوں کے اندر لوئر کالنائی پروجیکٹ چناب کے لئے ٹینڈرز کو حتمی شکل دے کر شائع کی جائے۔

بصیر خان نے متعلقہ افراد کو پی ایم ڈی ایم کے تحت 8 منصوبوں کی ٹینڈر دستاویزات 30 دنوں کے اندر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

بصیر خان نے ایم ڈی جے کے ایس پی ڈی سی کو ہدایت کی کہ وہ منصوبوں پر توجہ دی جائے اور ایسے منصوبوں کو منظور کیا جائے جو کارپوریشن آسانی سے برداشت کرسکتا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ تمام زیر التواء کاغذی کام مکمل کیا جائے۔

انہوں نے افسران سے یہ بھی ہدایت کی کہ وہ جاری اسکیمز کے معائنہ کریں اور اگر رکاوٹیں ہیں تو ان کو حل کریں۔

اس موقع پر سیکرٹری پاور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ایم راجو ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، الیکٹرک ، جے کے ایس پی ڈی سی ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، سول ، جے کے ایس پی ڈی سی ، چیف انجینئر ، جنریشن ونگ ، جے کے ایس پی ڈی سی ، جموں ، چیف انجینئر ، بی ایچ ای پی ، جنرل منیجر (سول) جے کے ایس پی ڈی سی ، جموں کے علاوہ دیگر سینئر افسران کارپوریشن کے اجلاس میں شریک تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.