ETV Bharat / state

پلوامہ: سڑکوں کی تعمیر سے مقامی لوگوں کو راحت - جموں و کشمیر ای ٹی وی بھارت خبر

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سڑکوں کی خستہ حالی کے سبب مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ گاڑی والوں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ تاہم انتطامیہ کی جانب سے اب سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے۔

سڑکوں کی تعمیر
سڑکوں کی تعمیر
author img

By

Published : Jun 25, 2021, 4:38 PM IST

ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر تارکول بچھانے کا کام شروع کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کافی خوشی نظر آرہی ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کی وجہ سے جہاں ملک کےساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی تعمیراتی سرگرگمیوں پر اثر پڑا تھا ۔تاہم اب صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ہی جموں کشمیر خاص کر ضلع پلوامہ میں بھی تعمیراتی کام شروع ہو چکے ہیں۔

مقامی لوگوں کو راحت

انتظامیہ کی جانب سے ضلع پلوامہ میں مختلف تعمیراتی کام شروع کئے گئے ہیں ۔

ضلع میں سڑکوں پر تارکول بچھانے کے کام کی مقامی لوگوں نے ستائش کی ۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع کی کئی سڑکیں خراب ہو چکی تھی۔ تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے ان سڑکوں پر تارکول بچھانے سے لوگوں کو پریشانیوں سے نجات مل سکتی ہے ۔

ضلع پلوامہ کے لوگوں نے ایل جی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ سڑکوں پر تار کول بچھانے سے انہیں چلنے پھیرنے میں خاص کر ان کے علاقے تک ٹرانسپورٹ پہنچانے میں بہتری ہو گی۔ جو ان کے لئے باعث مسرت بات ہے۔

ضلع کے کئی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کہا کہ ان کے علاقے میں سڑکوں پر ترکول بچھا کر انتظامیہ نے ان کی دیرینہ مانگ پوری کی ہے۔

اس سلسلے میں جب ایس آئی انجینئر گردیو سنگھ سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ضلع میں تارکول بچھانے کا کام جاری ہے۔ اور اس سال ہم نے 120 کلومیٹر سڑک پر تارکول بچھانے کا ہدف مقرر کیا تھا اور جون کے اخر تک 80 فيصدی مکمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :بانڈی پورہ: خستہ حال رابطہ سڑک سے عوام کو دقتوں کا سامنا

وہیں پہلے مرحلے میں تمام میں بڑے رابطہ سڑکوں پر تارکول بچھایا جائے گا اور پھر دوسرے مرحلے میں لنک روڈ پر تارکول بچھانے کا کام شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.