ETV Bharat / state

جان بشپ میموریل ہسپتال کووڈ متاثرہ خواتین کے لئے مخصوص

کووڈ 19 سے متاثرہ حاملہ خواتین کے لیے جان بشپ ہسپتال کو اننت ناگ انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔

جان بشپ میموریل ہسپتال کوویڈ مثبت خواتین کے لئے مخصوص

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 10:40 PM IST

کووڈ مثبت حاملہ خواتین کی بڑھتی تعداد کے مد نظر ضلع انتظامیہ نے سرنل میں واقع جان بشپ ہسپتال کو اُن حاملہ خواتین کے لیے مخصوص رکھا ہے جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہو۔

بیس بیڈ والے ہسپتال میں آپریشن تھیٹر، لیبر روم کے علاوہ حاملہ خواتین کے لیے تمام ضروری سہولیات میسر ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل جان بشپ ہسپتال کے عملہ کے کئی افراد کورونا مثبت پائے گئے تھے جس کے بعد انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا۔

تاہم ضلع انتظامیہ نے ہسپتال میں باقی دیگر نجی اسٹاف کے ساتھ سرکاری عملہ تعینات کرکے اسے حاملہ خواتین کی سہولت کے استعمال میں لانے کی ہدایت دی ہے تاکہ کورونا وائرس کی زد میں آنے والی حاملہ خواتین کو کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ہسپتال کو فلحال ایک ماہ کی سرکاری تحویل میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع اننت ناگ میں 900 ایسی حاملہ خواتین ہیں جن کے زچگی کا وقت تقریباً رواں ماہ میں ہی متوقع ہے۔

ان حاملہ خواتین میں سے 62 کوویڈ ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے جبکہ 22 صحتیاب ہو گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جاری وبائی صورتحال کے دوران ، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کوویڈ کے سبب دو حاملہ خواتین پہلے ہی دم توڈ چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.