جموں و کشمیر کے ہندوارہ میں ضلع انتظامیہ نے کوویڈ 19 میں اضافے کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو کوچنگ مراکز کو بند کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او ہندوارہ پرویز احمد نے نائب تحصیلدار ہندوارہ کے ہمراہ آج مارکیٹ کا معائنہ کیا اس دوران انہوں نے ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو کوچنکگ سنٹرز کو سیل کردیا جبکہ بنا ماسک کے مارکیٹ میں گھوم رہے لوگوں پر جرمانہ بھی عائد کیا۔
اس دوران ہندوارہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وبائی امراض کے عدم پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے لئے کوویڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں۔
اس دوران نائب تحصیلدار ہندوارہ بشیر احمد وار نے دکانداروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی دکاندار من مانی ریٹس پر چیزیں فروخت کررہے ہیں۔ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔