ETV Bharat / state

غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی

پونچھ نگر کے بھابین بازار میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف بلدیہ نے کارروائی کرتے ہوئے بازار کو غیر قانونی قبضے سے پاک کرایا۔

غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی
غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی
author img

By

Published : Mar 29, 2021, 4:24 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں آج بلدیہ کی جانب سے غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس موقع پر سڑک کو غیر قانونی قبضے آزاد کرایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ کچھ دنوں سے پونچھ نگر کے بھابین بازار میں واقع متعدد پلیا اور نالوں پر غیر قانونی طریقے سے دکانیں لگائی جارہی تھیں جس کی وجہ عوام کو دشواریوں کو سامنا کرنا پڑرہا تھا۔

اس تعلق سے ضلع انتظامیہ اور بلدیہ کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے دکاندارں سے بار بار اپیل کی جارہی تھی۔ لیکن دکانداروں کی جانب سے مسلسل اپیل کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔

ویڈیو

اس دوران آج دوپہر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر اندرجیت کے حکم پر نائب تحصیلدار اور ایس ایچ او پونچھ، ایس ڈی جموال کی سربراہی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بازار کو غیر قانونی تجاوزات سے پاک کرایا۔

اس کارروائی کے بعد ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ کورونا سے تحفظ کے لیے شہر میں متعدد اقدانات کیے جارہے ہیں۔ اس کے پیش نظر یہ صفائی مہم چلائی جا رہی ہے۔

وہیں، عام شہریوں نے انتظامیہ کے ان اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مارکٹ کے دیگر حصوں سے بھی غیر قانونی قبضے پر کارروائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.