جموں کے بٹھنڈی علاقے کے قبرستان کی زمین پر چند لوگوں نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے تعمیری کام شروع کر دیا تھا۔ مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع اسلامیہ وقف بورڈ کو دیا۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے وقف بورڈ کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر جاری تعمیری کام پر روک لگایا اور اس زمین پر تعمیر شدہ 10دکانیں اور تین مکانات کو بند کر دیا۔
وقف بورڈ کے سینئر افسر وکیل احمد بٹ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بٹھنڈی علاقے میں قبرستان کی زمین پر کچھ لوگوں نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا تھا جبکہ ریوینو محکمہ میں یہ زمین خصرہ نمبر 448 کے تحت قبرستان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے تعاون سے اب اس جائداد کو قبرستان کے نام پر حاصل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے وقف کی زمینوں کو اس طرح ناجائز قبضہ نہ کرنے کی اپیل بھی کی۔