ETV Bharat / state

Manoj Sinha on Article 370 Abrogation آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر بدل چکا ہے، منوج سنہا

سرینگر میں آل انڈیا لیگل سروس اتھارٹی میٹ سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر اب بدل چکا ہے۔ گذشتہ چار برسوں کے دوران وادی میں جتنی تبدیلی آئی، اتنی کبھی بھی دیکھی نہیں گئی۔

جموں و کشمیر اب بدل چکا ہے:منوج سنہا
جموں و کشمیر اب بدل چکا ہے:منوج سنہا
author img

By

Published : Jul 1, 2023, 11:13 AM IST

Updated : Jul 1, 2023, 11:48 AM IST

جموں و کشمیر اب بدل چکا ہے:منوج سنہا

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آج آل انڈیا لیگل سروس اتھارٹی میٹ منعقد کی گئی جو اس نوعیت کا پہلا اجلاس ہے۔ اس موقعے پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے وادی کی موجودہ صورتحال کو کشمیر کی بدلتی ہوئی کہانی قرار دیا۔ ایل جی منوج سنہا نے اس میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران جموں کشمیر میں بہت کچھ بدلا ہے۔ آج کشمیر اور سرینگر میں وہ اجلاس منعقد کیے جارہے ہیں جن کا یہاں انعقاد کرنا تصور سے باہر تھا۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی سے جموں کشمیر میں آٹھ سو قانون یہاں لاگو ہوئے جن سے سماج کے ان طبقوں کو اپنے حقوق ملے جن سے یہ حقوق چھینے گئے تھے۔یہ ایک مثبت پہلو ہے۔ منوج سنہا نے یہ باتیں چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائے چندر چوڑ کے سامنے کہی جن کی عدالت میں دفعہ 370 کا معاملہ زیر سماعت ہے۔آل انڈیا لیگل سروس اتھارٹی کی یہ میٹنگ سرینگر کے شیر کشمیر کنونشن سنٹر میں منعقد کی جارہی ہی جس میں چیف جسٹس آف انڈیا کے علاوہ وزیر قانون ارجن رام میگوال، سپریم کوٹ کے دیگر جسٹس، جموں کشمیر عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اور دیگر شخصیات موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: LG Manoj Sinha on Property Tax: پراپرٹی ٹیکس کی رقم عوام پر ہی خرچ ہوگی، منوج سنہا

منوج سنہا نے کہا کہ دفعہ 370 جموں کشمیر میں ترقی اور یکسان قانونیت پر حائل تھا لیکن اسکی منسوخی سے یہاں پر طبقے کو انصاف ملنے لگا ہے۔
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آل انڈیا لیگل سروس اتھارٹی کی 19ویں میٹنگ کو کو سرینگر کیں منعقد کرنا بھارت کی عدلیہ کے پیش منظر میں جموں کشمیر کی مین اسٹریمنگ ہے۔

Last Updated : Jul 1, 2023, 11:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.