بھارتی آرمی چیف جنرل منوج نراوانے نے بدھ کے روز کہا کہ 'آرٹیکل 370 کے خاتمے نے 'مغربی پڑوسی' کے منصوبوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
آرمی ڈے کے موقع پر فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ناراوانے نے پاکستان کا حوالہ دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف صفر برداشت کا روادار ہے۔
ناراوانے نے اس موقع پر کہا کہ 'آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنا ایک تاریخی اقدام ہے جو جموں و کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے کا کام کرے گا۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'اس فیصلے سے مغربی ہمسایہ ممالک کے منصوبوں پر منفی اثر پڑا ہے۔'
دراصل گزشتہ برس اگست میں حکومت نے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر ریاست کو دو مرکزی علاقوں لداخ اور جموں و کشمیر میں تقسیم کر دیا گیا۔
اس سے قبل بھی جنرل ایم ناراوانے نے کہا تھا کہ 'اگر پارلیمنٹ سے حکم آتا ہے تو فوج مقبوضہ کشمیر پر دوبارہ دعوی کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔'