ETV Bharat / state

کشتواڑ میں ایک خاتون نے خود کشی کرلی - اس معاملے میں تحقیقات شروع

خاتون کی خود کشی کی خبر ملنے کے بعد ہی پولیس موقع واردات پر پہنچی اور اس معاملے میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔

کشتواڑ میں ایک خاتون نے خود کشی کرلی
کشتواڑ میں ایک خاتون نے خود کشی کرلی
author img

By

Published : Mar 3, 2021, 2:51 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ہڈیال علاقے میں ایک خاتون نے آج صبح اپنے گھر میں خود کشی کر لی ہے۔ خاتون کی شناخت سونم شان زوجہ ہنی پریہار کے طور پر ہوئی ہے۔

خاتون کی خود کشی کی خبر ملنے کے بعد ہی پولیس موقع واردات پر پہنچی اور اس معاملے میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سونم شان کی شادی کو ایک سال بھی نہیں ہوا تھا اور وہ استانی تھی لیکن ابھی تک اس بات کا انکشاف نہیں ہوا ہے کہ کن وجوہات سے اس نے خود کشی کرلی ہے۔

کشتواڑ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور جوں ہی اس معاملے میں تحقیقات مکمل ہوگی تب میڈیا کو اس بارے میں جانکاری دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.