ETV Bharat / state

شراب کیلئے رقم نہ دینے پر ضعیف ماں کا قتل - ماں سے مطالبہ

شراب کیلئے رقم نہ دینے پر ایک بیٹے نے اپنی ضعیف ماں کا قتل کردیا۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد کی این ٹی آرکالونی میں پیش آئی۔

شراب کیلئے رقم نہ دینے پر ایک بیٹے نے اپنی ضعیف ماں کا قتل کردیا

author img

By

Published : Sep 13, 2020, 12:57 PM IST

تلنگانہ میں ایک شرابی بیٹے نے شراب کے لیے پیسے نہ دینے پر اپنی ضعیفہ ماں کا قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول 60سالہ شنکراماں اسی علاقہ میں یومیہ اجرت پر کام کرتی تھی اور ملزم اس کا بڑا بیٹا39سالہ لنگنا ہے جو بے روزگار اور شرابی ہے۔

ہفتہ کی شب جب اس کے بیٹے نے شراب پینے کے لئے رقم دینے کا ماں سے مطالبہ کیا تو اس نے انکار کردیا جس پراس کے بیٹے نے بڑی لاٹھی سے ماں کی پٹائی کردی۔

خاتون کو زخمی حالت میں علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

لنگنا حال ہی میں ضمانت پر جیل سے رہا ہوا تھا اور وہ شراب کے لئے اپنی ماں کو ہراساں کررہا تھا۔اس کی ہراسانی کی وجہ سے اس کی بیوی اس کوچھوڑ کر چلی گئی تھی جس کے بعد سے ہی وہ اپنی ماں کے ساتھ مقیم تھا۔

پولیس نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.