جموں و کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے بیشتر علاقوں میں سبزی اور میوے کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گاندربل، کنگن، قمریہ چوک ،تولہ مولہ بارسو، واکورہ اور دیگر علاقہ جات میں سبزی فروشوں اور میوہ فروشوں نے سبزی اور میوہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر کے لوگوں کو مہنگے داموں میں فروخت کر رہے ہیں۔
وہی اس حوالے سے علاقے کے لوگوں نے کہا کہ ایک طرف لوگ لاک ڈاون کی وجہ سے پریشان ہیں اور دوسری طرف سبزی فروش اور میوہ فروش عوام کو دو دو ہاتھوں سےلوٹ رہے ہیں جبکہ متعلقہ محکمہ خاموش اور تماشائی بن کے بیٹھا ہے۔
اس ضمن میں لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے خلاف اشیائے ضرورت کی چیزوں میں بے تحاشہ اضافہ پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ کو اشیائے ضرورت کی چیزوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے کم سے کم چیکنگ سکاڈ کو متحرک رکھنا تھا تاکہ لوگوں کو اشیائے ضرورت کی چیزیں نرخ ناموں کے مطابق خریدنے پڑھے۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ سبزی اور میوہ فروشوں کے وارے نیارے نکل گئی ہے کیونکہ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔