واضح رہے کہ راجوری تبلیغی جماعت سے وابستہ ایک ڈاکٹر کی رپوٹ مثبت پائی گئی جس کے بعد اس کے نزدیکی لوگوں کے ٹسٹ کئے گئے جن میں سے دو کی روپوٹ مثبت آئی۔
اس خبرکے بعد انتظامیہ نے اس گاؤں کو ریڈ زون قراد دیا۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے ساتویں روز بھی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئیں تاہم عوام کی جانب سے جس تعاون کی امید کی جارہی تھی وہ پوری نہیں ہوئی جس سے ایک بات واضح ہوتی ہے کے اب انتظامیہ کی جانب سے سخت فیصلے لا جاسکتا ہے ۔
انتظامیہ کے ایک ذرائع کے مطابق جہاں ادویات، کرانہ اور سبزی کی دوکانوں کو دن بھر کھلنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم اس میں اب انتظامیہ کچھ وقت مقرر کرے گی تاکہ لوگوں کو گھروں میں رکھا جائے۔
وہیں پولیس کی جانب سے منجاکوٹ کے آنے جانے والے راستوں کو خار دار تاروں سے بند کر دیا گیا ہے۔