بانڈی پورہ :مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ میں ڈسٹرکٹ پولیس نے کرکٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کرکٹ ایونٹ کا انعقاد کیا ہے جس کا مقصد ان بہادر پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے عوام کی خدمت کرتے ہوئے لازوال قربانیاں دیں۔
ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں معزز مہمانوں، مقامی معززین، کرکٹ کے شائقین اور پولیس شہداء کے سوگوار خاندانوں کے ارکان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ضلع پولیس اور کرکٹ ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے والوں کی جم کر تعریف کی۔ہماری بہادر پولیس فورس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ ڈاکٹر اویس نے ان کی کاوشوں کو تسلیم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا، جو خطے میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے دن رات انتھک محنت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Snow Festival Rafi Abad: رفیع آباد میں سنو فیسٹیول کا انعقاد
ایس ایس پی بانڈی پورہ نے کہاکہ پولیس شہداء کرکٹ ٹورنامنٹ کا مقصد نہ صرف شہید ہونے والے ہیروز کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے بلکہ حصہ لینے والی ٹیموں کے درمیان ہمدردی اور کھیل کو فروغ دینا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ میں پولیس کے مختلف محکموں اور مقامی کرکٹ کلبوں کی 18 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔۔