ان میں سے 50 کا تعلق ضلع کرگل سے جبکہ 44 دیگر ضلع لیہہ سے ہے۔
بلٹین کے مطابق لداخ میں کوویڈ 19 کے تمام مثبت کیسز کی حالت مستحکم ہے۔ بلیٹن میں مزید بتایا گیا ہے کہ لداخ میں 563 فعال کیس موجود ہے جن میں سے کرگل میں 453 اور لیہ میں 110 شامل ہیں۔
واضح رہے کہ لداخ میں کورونا وائرس کے 649 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جن میں سے 85 صحتیاب ہو چکے ہیں اور 563 دیگر زیر علاج ہیں۔ جبکہ ایک کورونا وائرس سے متاثر مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔