جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 91 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، اس طرح سے کورونا متاثرین کی کُل تعداد 1759 ہوگئی ہے۔
یونین ٹریٹری میں 902 سرگرم معاملات ہیں۔ 24 کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 833 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1411 جبکہ جموں صوبے میں 348 ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں اب تک 142901 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 32714 افراد کو ہوم کورنٹائن میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹائن مراکز بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 62 افراد کو ہسپتال کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ 902 کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 33573 افراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اسی طرح بلیٹن کے مطابق 75626 افراد نے 28 روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
اب تک 140962 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 26 مئی 2020ء کی شام تک 139203 نمونوں کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔