ETV Bharat / state

جموں: گہری دھند کے باعث کئی پروازیں منسوخ - دھند کے سبب اب تک نو پروازیں منسوخ

یہ دوسرا دن ہے جب جموں ایئر پورٹ پر پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ منگل کے روز 17 پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں اور صرف ایک ہی لینڈ کرسکتی تھی۔'

جموں: گہری دھند کے باعث کئی پروازیں منسوخ

author img

By

Published : Dec 31, 2020, 7:44 AM IST

جموں خطے میں ان دنوں گہری دھند کی وجہ سے ہوائی خدمات اثر انداز ہوئی ہے۔ بدھ کے روز جموں ایئر پورٹ پر آنے اور جانے والی نو پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔

جموں ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر پروت رنجن بیوریہ نے کہا کہ' ایئرپورٹ پر دھند کے سبب اب تک نو پروازیں منسوخ کردی گئیں۔'

قابل ذکر ہے یہ دوسرا دن تھا جب جموں ایئر پورٹ پر پروازیں منسوخ کر دی گئی۔ منگل کے روز 17 پروازیں منسوخ کر دی گئی تھی اور صرف ایک ہی لینڈ کرسکتا تھا۔'

بدھ کے روز کے فلائٹ آپریشن کی منسوخی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بیوریہ نے کہا کہ 'موسم کی خرابی اور شدید کہرے کی وجہ سے پانچ مزید پروازوں میں تاخیر ہوئی تھی (ان نو کے علاوہ جو پہلے ہی منسوخ کردی گئی ہے۔'

جموں شہر میں گہری دھند اور رات کے درجہ حرارت میں کمی مسلسل جاری رہی جس کے سبب درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے گر کر 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق بھدرواہ علاقے میں گذشتہ ہفتے شدید برف باری ہوئی جوکہ جموں خطے میں سب سے زیادہ سرد تین مقام رہا جہاں منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع رامبن ضلع کے بٹوت میں بھی رات کا درجہ حرارت منفی 0.9 ریکارڈ کیا گیا جبکہ کٹرا ، ضلع ریاسی میں ماتا واشنو دیوی مندر میں 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.