جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ اور ضلع ریاسی کے کٹرا قصبے میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ای ٹی وی بھارت کے مطابق ضلع ڈوڈہ اور کٹرا میں صبح آٹھ بج کر 57 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلےکی شدت ریختر پیمانے پر 4.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اننت ناگ میں تصادم، دو عسکریت پسند ہلاک
تاہم اس دوران زلزلے کے سبب جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔