مملکتی وزیر برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں کہا کہ 5 اگست 2019 سے 10 مارچ 2020 کے درمیان جموں و کشمیر میں کوئی بڑا شدت پسندانہ حملہ نہیں ہوا۔'
جی کشن ریڈی نے سوال کے جواب میں کہا کہ' 5 اگست 2019 سے 10 مارچ 2020 کے دوران جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 79 عسکریت پسندی کے واقعات رونما ہوئے ہیں جس میں 49 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔'
ایک اور سوال کے جواب میں ریڈی نے کہا کہ' جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر 14 فروری 2019 میں ہوئے خودکش حملے کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔