ETV Bharat / state

سرینگر:گوئینکا اسکول کے عملے میں سات افراد کورونا مثبت

وادی کشمیر میں گزشتہ ایک برس کے بعد اسکولوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کی خاطر جہاں پیر سے نویں سے لے کر بارہویں جماعت کے لیے تدریسی سرگرمیاں بحال کی گئی ہیں۔

سرینگر:گوئینکا اسکول کے عملے میں سات افراد کورونا مثبت
سرینگر:گوئینکا اسکول کے عملے میں سات افراد کورونا مثبت
author img

By

Published : Mar 3, 2021, 5:00 PM IST

اب اول سے لے کر آٹھویں جماعت کے بچوں کے لئے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں 8 مارچ سے باضابطہ طور شروع کرنی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

اس بیچ سرینگر کے مضافاتی علاقے لال بازار میں واقع جی ڈی گوئینکا نامی نجی اسکول کے عملے میں 7 افراد کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔جس کے بعد اب اسکول میں رواں ماہ 8 تاریخ سے اول تا آٹھویں جماعت کے بچوں کے لئے کلاسز شروع کرنے سے قبل ہی تذبذب پایا جارہا ہے۔

اب اس صورتحال کے بیچ اسکول انتظامیہ بچوں کی سلامتی کی خاطر کس طرح کے احتیاطی تدابیر اپناتا ہے یہ آئندہ دنوں دیکھنے کو ملے گا۔ ادھر طویل مدت بعد ہائی سے لے کر ہائر سیکنڈری سطح کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں درس وتدریس کی سرگرمیاں شروع کرنے سے قبل وضح کئے گئے تمام رہنما خطوط عملائے جارہے ہیں۔

جہاں طلب علموں کا اسکولوں کے اندر داخل ہونے کے ساتھ ہی ترمل اسکریننگ عمل میں لائی جارہی ہے۔ وہیں سنیٹائرز کی دستیاب اور ماسک پہنے پر خاص دھیان رکھا جارہا ہے۔کسی بھی طالب علم کو بنا ماسک کے اسکول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فروری کی 15تاریخ سے کشمیر وادی کے تمام کالجوں میں بھی تعلیمی اور تدریسی سرگرمیاں بحال کی گئی ہیں۔ البتہ کروناوائرس کی وبائی بیماری کو ملحوظ رکھکر کئی کالجوں میں آرڈ اوین اور کئی کالجوں میں سمسٹر کی بنیاد پر بنائے گئے شڈول کے مطابق پڑھایا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.