جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں تحصیل رام نگر کے آس پاس 25 کلومیٹر کے علاقے میں گزشتہ 15 دنوں میں 7 بچے نامعلوم بیماری کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں جبکہ 5 بچوں کا علاج جی ایم سی میں کیا جارہا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ بچوں کو بُخار اور قے کی شکایت ہوتی ہے جس کے بعد ان کی طبعیت تیزی سے خراب ہوتی ہے۔
چیف میڈکل افسر کے سی ڈوگرہ نے بتایا کہ محکمہ نے اس سلسلہ میں اہم اقدامات اُٹھائے ہیں اور بیماری کی وجہ جاننے کے لئے ماہرین کی ٹیم روانہ کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا بیمار بچوں کا علاج مختلف اسپتالوں میں جاری ہے اور بہت جلد اموات کی وجوہات کا پتا لگایا جائے گا۔