ETV Bharat / state

پتل باغ پانپور میں آج 65 ہیکٹر کھیت پر مٹر کی بیج بوٸی گئی - kashmir agriculture

پروگرام کے دوران ناظم زراعت اور کسانوں کے بیچ زراعت کے شعبے کو بڑھاؤا دینے کے غرض سے تبادلہ خیال ہوا۔

پتل باغ پانپور میں آج 65 ہیکٹر کھیت پر مٹر کی بیج بوٸی گئی

author img

By

Published : Oct 20, 2020, 12:38 PM IST

ضلع پلوامہ کے پتل باغ پانپور علاقے میں 65 ہیکٹر رقبہ میں مٹر کی کاشت کی گئی جس کا افتتاح ناظم زراعت الطاف اعجاز اندرابی نے کیا۔

پتل باغ پانپور میں آج 65 ہیکٹر کھیت پر مٹر کی بیج بوٸی گئی

اس موقع پر کسانوں کی بہبودی اور آمدنی میں اضافہ کے لیے ناظم زراعت کشمیر الطاف اعجاز اندرابی نے روایتی فصلوں کے متبادل 65 ہیکٹر کے رقبے پر مٹر کی کاشت شروع کی ہے۔

ناظم زراعت نے کہا کہ' مذکورہ گاؤں زراعت کے معاملے میں کافی موزوں ہے اور یہاں کی بیشتر آبادی مٹر کی کاشت سے اپنا بہتر ذریعہ معاش تیار کرسکتے ہیں

انہوں نے کہا آج مٹر کی کاشت کی شروعات ہمارے لیے باعث مسرت بات ہے، مٹر کی کاشت ہائی بریڑ بیج لگائے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اس بار یہاں کے کسانوں کی فصل بڑنے سے کسانوں کی آمدنی میں بہت اضافہ ہو سکتا ہے۔

پروگرام کے دوران ناظم زراعت اور کسانوں کے بیچ زراعت کے شعبے کو بڑھاؤا دینے کے غرض سے تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر کسانوں نے ناظم زراعت کے سامنے اپنے مطالبات بھی رکھے جس پر ڈرٸیکٹر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاٸنگے۔

مقامی لوگوں نے ناظم زراعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ محکمہ نے ہمیشہ سے انہیں تعاون کیا ہے اور اس بار معیاری بیج فراہم کر کے انہوں نے یہاں کے کسانوں کے لیے خوشی کا ایک نیا دور شروع کیا ہے۔

مذکورہ کسانوں نے کہا کہ آج کا دن ان کے لیے خوشی کا دن ہے کیونکہ آج انہوں نے زمین کے ایک بڑے رقبے پر مٹر کی بیج بوئی ہے اور انہیں امید ہے کہ اس بار ان کی فصل کافی اچھی ہو گی جس سے ان کی آمدنی میں اچھا اضافہ ہو سکتا ہے۔

ناظم زراعت نے افسروں پر زور دیا کہ وہ کسانوں کو ہر طرح کی سہولیات بہم پہنچانے کی کوشش کریں تاکہ مذکورہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکھے۔

اس موقع پر ناظم زراعت الطاف اعجاز اندرابی کے ساتھ پلانٹ پروٹیکشن آفیسر کشمیر للت کمار رائنا ، چیف ایگریکلچر آفیسر پلوامہ محمد قاسم غنی ، ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر اور ضلع کے دیگر سینئر افسران بھی موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.