سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کے سلسلے میں ایک فیصلہ لیا ہے اور اگلے تین دن میں 4 جی انٹرنیٹ موبائل خدمات پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا امکان ہے۔
سرکاری ذرائع نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی سے پہلے حکومت کی جانب سے 7 فروری کو سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کا امکان ہے جس کے بعد تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے باضابطہ حکم جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے مرکزی علاقے جموں و کشمیر میں 2 جی انٹرنیٹ خدمات کو بحال کیا تھا جس نے لوگوں خصوصا طلباء اور تاجر برادری کو سست رفتار کی وجہ سے پریشان کردیا ہے۔