ETV Bharat / state

عوام کو 4 جی انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کی تیاریاں - تیز رفتار انٹرنیٹ

جموں و کشمیر انتظامیہ آنے والے دو روز میں وادی کے عوام کو 4 جی انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

عوام کو 4 جی انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کی تیاریاں

author img

By

Published : Feb 18, 2020, 4:31 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:55 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے نام نہ بتانے کی شرط پر جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایک سینیئر افسر نے کہا کہ "یہاں کے عوام کو سست رفتار انٹرنیٹ کی وجہ سے کافی مشکلات ہو رہی ہے۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے انتظامیہ نے مسلسل مرکزی حکومت کے سامنے اس مسئلے کو اٹھایا اور کل مرکزی حکومت، جموں و کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے پر راضی ہوئی ہے۔"

اُن کا کہنا تھا کہ "انتظامیہ نے مرکزی حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ اب جموں و کشمیر کے حالات کافی بہتر ہیں اور انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کا موزوں وقت ہے۔ آج شب بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزارت داخلہ کے افسران سے میٹنگ ہے۔ اس کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کب انٹرنیٹ خدمات بحال کی جائیں گی۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "آنے والے 32-48 گھنٹوں میں جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات بحال ہونے کے امکانات ہیں۔ تاہم سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر پابندی برقرار رہے گی اور صرف وہائٹ لسٹ ویب سائٹ ہی کھل سکیں گی۔"

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 اور35 اے کے خاتمے کے بعد سے ہی تیز رفتار انٹرنیٹ معطل ہے جس کی وجہ سے عوام کو گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.