ETV Bharat / state

کشمیر: کورونا سے مزید دو افراد کی موت

جموں و کشمیر میں اب تک کورونا وائرس سے 129 اموات ہو چکی ہیں، جن میں وادی کشمیر سے 115 اور جموں سے 14 افراد اس وبا سے فوت ہوچکے ہیں۔

author img

By

Published : Jul 5, 2020, 9:21 AM IST

Updated : Jul 5, 2020, 10:31 AM IST

کشمیر: کورونا نے ایک اور جان لے لی
کشمیر: کورونا نے ایک اور جان لے لی

وادی کشمیر میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے دو کورونا متاثرین کی موت واقع ہونے کے ساتھ جموں و کشمیر میں اب تک اس وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 129 ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فوت شدہ افراد میں سے بارہمولہ کے ایک 40 سالہ شخص نے سرینگر کے سی ڈی اسپتال میں دم توڑ دیا جبکہ دیگر مریض کا سکمز صورہ ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ مذکورہ مریض 60 سالہ خاتون تھی اور ان کا تعلق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شادی پورہ علاقے سے تھا۔

حکام کے مطابق آج صبح سرینگر کے سی ڈی ہسپتال میں کورونا میں مبتلا 40 سالہ شخص اور 60 سالہ خاتون کا انتقال ہوگیا۔

سی ڈی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے ای ٹی وی بھارت کہ یہ مریض شمالی کشمیر ضلع کے سنگراما سوپور علاقے کا رہائشی تھا ۔ وہ نمونیہ کا شکار تھا۔'

انہوں نے مزید کہا کہ ” انہیں 27 جون کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال سے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔'

سکمز صورہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مذکورہ خاتون ہائیپرٹنشن، ذیابیطس، سی کے ڈی، نمونیہ اور دیگر بیماریوں میں مبتلا تھی۔

فوت شدہ افراد میں وادی کشمیر سے 115 جبکہ جموں خطے سے 14 ہیں۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 129 ہنچ گئی ہے جبکہ اس وبا سے مبتلا مریضوں کی تعداد 8246 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے 227 نئے کیسز

Last Updated : Jul 5, 2020, 10:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.