مرکز کے زیر انتظام لداخ میں آج علی الصباح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیشنل سنٹر فار سسمولوجی( این سی ایس) کے مطابق لداخ کے ضلع کرگل میں آج علی الصباح 3 بجکر 37 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جو کچھ سیکنڈز تک جاری رہیں۔
زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز ضلع کرگل تھا جبکہ اس کی گہرائی 433 کلو میٹر درج ہوئی ہے'۔
یہ بھی پڑھیں
بھارت ۔ چین سرحد پر فضائیہ مستعد
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے لداخ اور جموں و کشمیر میں مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں۔
لداخ اور جموں کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔