ETV Bharat / state

لداخ میں 4.5 شدت کا زلزلہ - نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی

لداخ یونین ٹریٹری میں جمعرات کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

لداخ میں 4.5 شدت کا زلزلہ
لداخ میں 4.5 شدت کا زلزلہ
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 4:45 PM IST

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے تاہم زلزلے سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق: 'لداخ میں جمعرات کو دوپہر کے وقت قریب ایک بجکر 11 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.6 ریکارڈ ہوئی ہے۔ زلزلے کا مرکز کرگل کا کوئی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 90 کلو میٹر درج ہوئی ہے'۔

زلزلے کے جھٹکے لداخ کے علاوہ جموں وکشمیر کے کچھ علاقوں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لداخ اور جموں کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.