جموں وکشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کی وجہ سے مزید چھ اموات ہوئیں جس سے اموات کی تعداد 1767 ہوگئی۔
جموں وکشمیر میں بدھ کے روز 369 نئے کووڈ 19 کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی کل تعداد 1 لاکھ 14ہزار 407 ہوگئی جبکہ چھ مزید اموات میں کل تعداد 1767 ہوگئی۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ تازہ ترین کیسز میں سے 190 جموں ڈویژن سے اور 179 کشمیر ڈویژن سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
مرکزی علاقے میں سرگرم کیسز کی تعداد 5016 ہوگئی جبکہ 342 مزید مریض اس وائرس سے بازیاب ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اب تک 107624 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
بلٹین کے مطابق بدھ کے روز وادی کشمیر میں تین اور جموں ڈویژن میں تین اموات ہوئی ہے۔