ETV Bharat / state

لولاب: 32 سالہ مزدور کی موت - حالت تشویشناک بتائی جاتی

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے لولاب علاقے کے جنگلات میں بدھ کے روز لکڑی کے نیچے آکر ایک 32 سالہ مزدور کی موت ہوگئی جبکہ ایک اور زخمی ہوگیا۔

لکڑی کے نیچے آکر 32 سالہ مزدور کی موت ہوگئی

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 11:02 PM IST

نمائندے کو ملی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ آج سہ پہر افان کے جنگلات میں پیش آیا جہاں این ایل رینج کے کمپارٹمنٹ نمبر 61 پر محکمہ جنگلات کے مزدور خستہ لکڑی کو صاف کررہے تھے۔

اس حادثے میں غلام حسن میر ولد سیف الدین میر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ایک اور شخص کی شناخت غلام احمد واگے کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق بڈگام کے چہار شریف سے ہے۔ اسے بھی شدید چوٹیں آئیں۔

زخمی شدہ شخص کو ڈسٹرکٹ اسپتال کپواڑہ منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز شروع کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.