ETV Bharat / state

دبئی میں کشمیری خاتون کی کورونا سے موت - کووڈ 19 کی وجہ سے ایک 34 سالہ کشمیری خاتون کا انتقال ہوگیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جمعہ کے روز کوروناوائرس کے 331 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ وسیع پیمانے پر جانچ کی جارہی ہے۔

دبئی میں کشمیری خاتون کی کورونا سے موت
دبئی میں کشمیری خاتون کی کورونا سے موت
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 9:39 PM IST

اطلاعات کے مطابق جمعہ کی سہ پہر کو دبئی کے ایک ہسپتال میں کووڈ 19 کی وجہ سے ایک 34 سالہ کشمیری خاتون کا انتقال ہوگیا۔

بتایا جارہا ہے کہ وہ وہ تین بیٹوں کی ماں تھی۔ ان کا تعلق سرینگر کے نواب بازار علاقے سے تھا۔

واضح رہے کہ متاثرہ خاتون کشمیر یونیورسٹی کے ایجوکیشنل ملٹی میڈیا ریسرچ سنٹر (ای ایم ایم آر سی) کے سابق پروڈیوسر مرحوم فاروق لون کی بیٹی تھی۔

انتقال شدہ خاتوں کے قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ ' 31 مارچ کو ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا۔ ہم اس خبر سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور کشمیر میں سب سے درخواست کرتے ہیں کہ مرحوم کی روح کے لیے دعا کی جائے۔'

ڈاکٹروں نے بتایا کہ مرحوم خاتون کے شوہر اور تین بیٹوں کو اب ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کشمیری ڈینٹل سرجن کے والد کا کووڈ19 کی وجہ سے برطانیہ میں انتقال ہوگیا جہاں ان کی مرضی کے مطابق انہیں دفن کردیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.