اننت ناگ کے براکپورہ علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک شخص کی لاش اپنے ہی مکان میں لٹکی ہوئی پائی گئی جبکہ اس شخص کی دو دن بعد شادی تھی۔
اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے بھیج دیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالہ کردیا گیا۔
پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ شادی سے محض دو دن قبل شخص کی خودسوزی کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔