ETV Bharat / state

International Film Festival In Srinagar سرینگر میں دو روزہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا انعقاد

سرینگر میں واقع ٹائیگورہال میں وومید رنگمنچ نام کے غیر سرکاری ثقافتی گروپ کے زیر اہتمام دو روزہ "TIFFS" دی انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف سرینگر کے دوسرے ایڈیشن کا باضابطہ آغاز ہوا۔ دو روز تک جاری رہنے والے اس فلم میلے میں درجنوں فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

سرینگر میں دو روزہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 2:19 PM IST

سرینگر میں دو روزہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا انعقاد

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے سرینگر میں واقع ٹائیگورہال میں دو روزہ"TIFFS"دی انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف سرینگر کے دوسرے ایڈیشن کا باضابطہ آغاز ہوا۔ دو روز تک جاری رہنے والے اس فلم میلے میں درجنوں فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ یہ فیسٹول وومید رنگمنچ نام غیر سرکاری ثقافتی گروپ کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

فلم فیسٹول کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز نے سیکریٹری کلچرل اکیڈمی بھارت سنگھ منہاس، بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر اور ڈاریکٹر بی سبھاش، راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری اور چیف سپوکس پرسن سنجے صراف اور زیشٹھادیوی پربندھک کمیٹی کے پریزیڈنٹ بھارت بھوشن کی موجودگی میں کیا گیا۔

فلم فیسٹول کا آغاز میں مقامی اداکاروں کو ریڈ کارپٹ پر چلنے کا موقع فراہم کرکے ان کی عزت افزائی کی گئی۔ "TIFFS" نام کے اس دو روزہ فلم میلے میں چار درجن کے قریب ملکی و غیر ملکی فلموں کی نمائش ہوگی جن میں دستاویزی فلموں کے علاوہ مختصر فلمیں، ڈاکومنٹریز اور میوزک ویڈیوز بھی شامل ہوں گی۔ میلہ کے پہلے روز ساوتھ افریقہ، فرانس، جاپان اور اٹلی کے علاوہ کئی دیگر ممالک کی فلموں کی نمائش کی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ ان فلموں کو شائقین نے خوب سراہا۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز نے اس موقع پر کہا کہ بالی ووڈ اور کشمیر کا آپس میں برسوں پرانا قدرتی رشتہ رہا ہے۔ اگرچہ گزشتہ کئی دہائیوں سے نامساعد حالات کی وجہ سے بالی ووڈ اور کشمیر ایک دوسرے سے دور ہو چکا تھا لیکن اب آہستہ آہستہ کشمیر اور بالی ووڈ کا رشتہ گزشتہ کئی برسوں سے پھر سے مضبوط ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Run For Unity in Pulwama پلوامہ میں رن فور یونٹی کا انقعاد

میلے کے ڈائریکٹر راکیش روشن بٹ نے اس موقعے پر کہا کہ اس طرح کے میلوں کے انعقاد کرنے کا ہمارا مقصد جموں کشمیر کے ان نوجوان کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جو نوجوان جموں کشمیر میں ہی فلمیں تیار کرنے کا شوق رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ کمی اگر ہے تو وہ ہے پلیٹ فارم کی اور اس کمی کو پورا کرنے کے لیے اس طرح کے فلمی میلے ہم آنے والے وقت میں بھی جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.