جموں و کشمیر میں آج سے 2 جی موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی۔ حکومت نے یہ بڑا فیصلہ وادی کشمیر کی حالات میں بہتری کے پیش نظر لیا ہے، پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ سم کارڈز پر انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی۔
مرکزی حکومت نے گذشتہ روز جموں و کشمیر میں تقریباً چھ ماہ کے بعد موبائل صارفین کو خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ 25 جنوری سے 2 جی انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے گی لیکن سوشل میڈیا پر پابندی برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ خدمات معطل رہی۔
مرکزی حکومت کو جموں و کشمیر میں اس اقدام کے نتیجے میں عالمی سطح پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ پر لگائی گئی پابندی پوری دنیا میں انٹرنیٹ پر لگائی گئی طویل ترین پابندی ہے۔