ETV Bharat / state

اٹاری واگھہ بارڈر کے راستے 250 کشمیری باشندوں کی آمد

کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے بھارت اور پاکستان نے دوسرے ممالک کی طرح اپنی سرحدوں کو سیل کردیا تھا۔

اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے 250 جے کے باشندوں کی آمد

author img

By

Published : Jun 26, 2020, 7:16 AM IST

Updated : Jun 26, 2020, 8:37 AM IST

جموں و کشمیر کے تقریبا 250 باشندوں کا ایک گروپ امرتسر میں اٹاری واگھہ بارڈر کے راستے وطن واپس آیا ہے۔

ایس ڈی ایم -2 امرتسر شیو راج سنگھ بل نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ' 748 بھارتی شہریوں نے ملک میں واپس آنے کے لیے اندراج کرایا ہے جس میں سے مرکزی علاقے جموں و کشمیر کے 250 افراد لوٹ آئے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ ' آج 250 افراد ملک واپس آگئے اور 248 افراد پر مشتمل دوسرا گروپ آج واپس آئے گا۔ یہاں پہنچتے ہی ان کی اسکریننگ کی جائے گی۔'

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے بھارت اور پاکستان نے دوسرے ممالک کی طرح اپنی سرحدوں کو سیل کردیا تھا۔

شیو راج سنگھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بھارتی شہری جو لاک ڈاؤن سے پہلے ہی پاکستان گئے تھے اور وہاں پھنسے ہوئے تھے،ان شہریوں میں سے 748 اگلے تین دن میں اٹاری واگھہ بارڈر کے راستے بھارت آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے خصوصی بسیز بھیجی ہے جس میں واپس آئے شہریوں کو مرکزی علاقے کی طرف روانہ کیا جائے گا۔ جب وہ یونین ٹیرٹری میں پہنچیں گے تو انہیں قرنطینہ مراکز میں رکھا جائے گا۔

Last Updated : Jun 26, 2020, 8:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.