ETV Bharat / state

'کشمیر کو عوام کے لیے جنت بنانے کی حکومت کی کوشش'

جموں و کشمیر سے آئے 22 اسکولی بچوں کے ایک گروپ نے آج نئی دہلی امور داخلہ کے وزیر مملکت نتیا نند رائے سے ملاقات کی۔

' کشمیر کو جموں و کشمیر کے عوام کے لیے جنت بنانے کی حکومت کی کوششیں'

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 11:00 PM IST

اس گروپ میں 14 سے17 برس کی عمر کے جموں و کشمیر اسٹیٹ بھارت اسکاؤٹس گائیڈ کے 22 طلبا اور دو اساتذہ شامل تھے۔ یہ 'بھارت کو جانو ' پروگرام کے تحت سی آر پی ایف کے زیر اہتمام 'بھارت درشن' پر دہلی آئے ہیں۔ ان طلبا نے چنئی اور نئی دہلی کے متعدد مقامات کا حال ہی میں دورہ کیا ہے۔

اس سے قبل اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیر موصوف جناب نتیا نند رائے نے کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں سمیت ملک کے تمام خطے کی ترقی کی کوششیں کی ہیں۔'

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'جموں و کشمیر میں امن کے قیام اور ترقی کے لئے وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے غیرمعمولی کوششیں کی ہیں اور اس خطہ کے عوام کی ملک کے دوسرے خطے میں رہ رہے لوگوں کے ساتھ برابری میں اضافہ ہوا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'حکومت کے ذریعہ کی جارہی ان کوششوں کا مقصد علاقے کی ترقی اور خطے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کر کے کشمیر کے عوام کے لئے بھی کشمیر کو جنت بنانا ہے۔'

بچوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نتیا نند رائے نے کہا کہ 'انہیں جموں کشمیر کے بچوں کے ساتھ ملاقات کرکے خوشی ہوئی ہے اور ان کا یہ سفر ہندوستان تنوع اور خوبصورتی کو سمجھنے میں ان کی مدد کرے گا۔'

طلبا سے ان کے سفر کے دوران ہوئے تجربات کے بارے میں سننے کے بعد رائے نے کہا کہ 'کسی کو بھی افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہئے بلکہ خود ہی سچائی کا فیصلہ کرنا چاہئے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ایسے سفر کشمیر کے عوام کو ملک کے دوسرے حصوں میں رہنے والوں کے قریب تر لائیں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ اچھی بات ہے کہ لوگوں نے یہ یقین کرنا شروع کردیا ہے کہ کشمیر بھارت کا مستقبل ہے۔'

وزیر موصوف نے کہا کہ 'مطالعاتی سفر سے ان کی معلومات میں اضافہ ہوگا اور تاریخی مقامات، سماجی قدروں، تہذیب و وراثت اور روایات کے تئیں اہم بیداری پیدا ہوگی۔'

انہوں نے ملک کی مالا مال تہذیبی وراثت کو دیکھنے کا موقع فراہم کرنے کی غرض سے بھارت درشن سفر کا انتظام کرنے کے لئے سی آر پی ایف کی تعریف کی۔ اس ٹور کا اہتمام ملک کی تاریخی، ثقافتی، سماجی اور عوام کے ساتھ میل جول نیز صنعت، سائنس و تکنالوجی اور سائنسی شعبے میں ہوئی ترقیات کے تئیں انہیں باخبر کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ اس سے ملک کے تئیں ان میں فخر کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.