ETV Bharat / state

ایل او سی پر دراندازی، دو عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Jul 29, 2020, 8:02 AM IST

حکام نے بتایا کہ منگل کی رات دو پاکستانی عسکریت پسند ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ بھارتی فوج کے جوانوں نے ایل او سی پر دراندازی کو ناکام بنا دیا۔

ایل او سی پر درندازی، دو عسکریت پسند ہلاک

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے درندازی کی کوشش کو ناکام بتاتے ہوئے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ منگل کی رات دو پاکستانی عسکریت پسند ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ بھارتی فوج کے جوانوں نے ایل او سی پر دراندازی کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی کے قریب شدت پسندوں کے ایک گروپ کی نقل و حرکت روکنے پر بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں

مواصلاتی نظام درہم برہم، طلبا کا مستقبل داؤ پر

انہوں نے بتایا کہ اس دوران بھارت پاک فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ اور دھماکے میں دو عسکریت پسند ہلاک اور دیگر ایک زخمی ہوگیا۔

فوجی ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی لاشیں ابھی برآمد نہیں کی گئی ہیں۔ خدشہ ہے کہ ان کے ساتھی جو واپس چلے گئے تھے، ممکن ہے کہ وہ ان کی لاشیں موقع سے لے کر چلے گئے ہوں۔'

ذرائع نے بتایا کہ' فوج نے ایل او سی کے ساتھ ساتھ پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور تلاشی کارروائی جاری ہے۔'

واضح رہے کہ یکم جون کو بھی بھارتی فوج نے اسی علاقے میں دراندازی کی اسی طرح کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا اور تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.