جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں گزشتہ دو روز سے مسلسل بھاری برفباری کے نتیجے میں جہاں تمام راستے منقطع ہوئے ہیں۔
وہیں اوڑی میں بھاری برفباری کی وجہ سے دو رہائشی مکانات اور ایک پولٹری فارم کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔
وادی کشمیر میں جاری برفباری کی وجہ سے رہائشی مکانات کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگ خوفزدہ ہیں۔
![اوڑی می دو مکان برفباری کی وجہ سے تباہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/2housesand1poultaryfarmcollapsedinuri_06012021140044_0601f_1609921844_184.jpg)
اطلاعات کے مطابق وادی میں برف کے بوجھ سے کئی مکانات ٹوٹ کر گر رہے ہیں۔ اس دوران مکانوں کی چھت کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے اور مکان رہنے کے قابل نہیں رہا جس کی وجہ سے افراد خانہ کھلے آسمان کے تلے رہنے کو مجبور ہیں۔
اس دوران افراد خانہ نے انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے تاکہ مذکورہ مکان کو نئے سے تعمیر کیا جائے۔